
صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو 5 اگست سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعطم اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے سردار عبدالقیوم خان نیازی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں ورانٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، جو ان کی گرفتاری کا باعث بنے۔
سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر جاتے ہوئے سماہنی سے گرفتار کر لیا گیا۔ عبدالقیوم نیازی کو پہلے گاڑی سے اتارا پھر ایک دوسری پرائویٹ گاڑی میں بیٹھا دیا۔ صدر پی ٹی آئی سماہنی ایک جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے جارہے تھے ۔
ان کی گرفتاری کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں سردار قیوم کو پولیس سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ۔۔ آپ مجھے گولی مار دیں لیکن مجھے وارنٹ کیوں نہیں دے رہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و تحریک انصاف کے صدر عبدالقیوم نیازی کو پہلے گاڑی سے اتارا پھر ایک دوسری پرائویٹ گاڑی میں بیٹھا دیا۔۔
سردار قیوم نیازی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے سرگرمیوں میں بلاخوف شرکت کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر سے یہ پی ٹی آئی کے پہلے رہنما ہے جنہیں 26 نومبر کے احتجاج کی پاداشت میں گرفتار کرلیا گیا ہے