کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس سے سن کر یقین کرنا مشکل ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کوہستان کے برف پوش پہاڑوں میں 28 سال قبل لاپتہ ہونے والے نذیرالدین ولد بہرام کی نعش اچانک صحیح حالت میں برآمد ہوگئی ہے ۔
اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں پرانی نعش اور کپڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہ برف سے ڈھکا ہوا پہاڑ ہے جہاں نذیر آج سے اٹھائیس سال پہلے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ نذیر کے علاوہ ان کا گھوڑا بھی یہاں سرکس گلیشئر بھی دب گیا ۔ حال ہی میں ان کی لاش برآمد ہوئی ۔ کپڑوں سے لاپتہ شخص کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس پر نذیر الدین کی شناخت ہوئی ہے
یہ واقعہ انسان کے دل میں اللہ کی قدرت کا احساس جگاتا ہے کہ کیسے وقت اور فطرت کے قوانین سے باہر کچھ چیزیں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ایسے لمحات ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔