
باغ ۔۔۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں دو کمسن بچوں کی پر اسرار موت نے علاقے میں سنسنی پھیلادی ہے ۔ ضلع باغ کے نواحی گاوں جگلڑی لہوتر میں صابر حسین شاہ کے دو بیٹوں کی پراسرار موت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ورثا اور عوام علاقہ ایسی وجوہات بتارہے ہیں جس پر یقین کرنا بے حد مشکل ہورہا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران صابر حُسین کا گھر ناقابل استعمال ہوگیا توا انہوں نے ایک مقامی آدمی سے اس کے خالی گھر میں رہنے کی درخواست کی ۔ مالک مکان نے بتایا کہ اس گھر میں جنات مسئلہ کرتے ہیں اس لیے خالی رکھا ہوا ہے آپ اپنے رسک پر رہنا چاہتے ہو تو آپ کی مرضی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں۔ مجبوری کی حالت میں انہوں نے بچوں کے ساتھ وہاں رہائش اختیار کرلی کہ رات 12 بجے کے بعد ان کو سوتے ہوئے دو بچوں کو ایک بیڈ سے دوسرے بیڈ پر پھینکا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔
والدین اور دوسرے لوگ بھی خود پر گھبراہٹ اور وزن محسوس کر رہے تھے ،بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔جبکہ زندہ بچ جانے والی تیسری بچی چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہے۔ گزشتہ روز ضلعی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ابتدائی معلومات جمع کرلیں اور پسماندگان کو مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی۔