سندھنوتی ۔۔۔
آزاد کشمیر ضلع سدھنوتی تھانہ منگ میں عادی مجرم نے بھائی کو گولیوں سے بھون ڈالا ۔ زمین کے تنازع پر عادی ملزم رخسار نے بھائی سمیت فیملی پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ سے باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے ۔ چالیس سال فوج میں خدمات انجام دینے والا ریٹائرڈ اہلکار کو بھی گولی لگ گئی ۔
ملزم رخسار کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی پرویز اختر کو دل کے قریب لگ گئی انہیں سی ایم ایچ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کردیا گیا ۔ حملہ آور رخسار نے فائرنگ کر کے بھتیجی نازیہ کوثر کو بھی زخمی کر دیا
اس دوران ملزمان کی خواتین نے لوہے کی سلاخوں سے بھابھی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسلحہ کے زور پر زخمیوں کو اسپتال لے جانے سے روک دیا گیا ۔ آدھے گھنٹے تک زخمی تڑپتے رہے،ملزمان نے گھر اور مرغیوں کے پنجرے کو بھی آگ لگا دی۔ پڑوسیوں نے جان خطرے میں ڈال کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ خاندان کو قتل اور اغوا کی دھمکیاں، خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ ملزم پر منشیات اور قتل کے آٹھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کردی ہے ۔