
مال آف اسلام آباد کو نیلام کیا جائے گا
بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رومیش مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہو گئی، اور اس کی رقم نیب کو ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ آفس ون کے لیے 87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی دی گئی جبکہ کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی ہے۔ تاہم، نیب کے مطابق دونوں جائیدادوں کی نیلامی کی حتمی منظوری تاحال باقی ہے۔
مزید تین جائیدادوں کی نیلامی موخر کر دی گئی ہے کیونکہ ان کے لیے نیب کو مطلوبہ سطح کی بولیاں موصول نہیں ہو سکیں۔ ان جائیدادوں کی نیلامی اب دوبارہ کی جائے گی۔