
پی اے آر سی میں جعلی بھرتی اسکینڈل سامنے آ گیا
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی اے آر سی کی گرفتاری کے بعد اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق "دی مائنڈ ڈاٹ پی کے” نے چیئرمین کے قریبی رشتہ داروں کی فہرست حاصل کر لی ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ چیئرمین پی اے آر سی نے اپنے بھانجوں اور بھتیجوں کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا۔ بھرتی ہونے والوں میں ذاہد، توقیر، اسد، مجاہد، حمزہ اور فیضان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذاہد اور توقیر چیئرمین کے بھتیجے جبکہ اسد اور مجاہد بھانجے ہیں، جبکہ حمزہ اور فیضان بھی قریبی عزیز ہیں۔
ایف آئی اے نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔