
بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگی کو مشکلات میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگی کو مشکلات میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے گھروں میں گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
بھارتی حکام نے پاکستانی سفارتکاروں کو فراہم کیے گئے سرکاری گھروں کو خالی کرنے کے احکامات کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیے ہیں، اور اب تک 4 سے 5 سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل سے پاکستانی سفارتکاروں کے پانی، دودھ، گیس اور فوڈ ڈلیوری کی سہولیات بھی وقتاً فوقتاً بند کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشن کے اخبارات کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے بچوں کے اسکول داخلے منسوخ کر دیے گئے ہیں، جس سے ان کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔