
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ کے تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی نیا نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ نظام 21 ستمبر 2025 سے گریڈ 16 تا 21 کی تمام آسامیوں پر لاگو ہو گا، تاہم سی ایس ایس اس سے مستثنیٰ رہے گا۔
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ کے تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی نیا نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ نظام 21 ستمبر 2025 سے گریڈ 16 تا 21 کی تمام آسامیوں پر لاگو ہو گا، تاہم سی ایس ایس اس سے مستثنیٰ رہے گا۔
کمیشن کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق اب تحریری امتحانات ختم کر دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ صرف ایم سی کیوز پر مبنی امتحان ہو گا۔
نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور یہ گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا۔
بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیو پیپر ہوگا، جب کہ بی ایس 18 اور اس سے بالا عہدوں کے لیے دو ایم سی کیوز پیپرز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امیدواروں کو کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کی کٹوتی بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ یہ نیا امتحانی نظام مسابقتی امتحان پر لاگو نہیں ہوگا۔