بجنور ۔۔۔
پڑوسی ملک بھارت میں محبت کی داستان کا افسوس ناک اختتام ہواہے۔ دو محبت کرنے والوں نے ایک دوسرے کے بغیر ایک پل بھی جینا گوارا نہیں کیا ۔
ہوا یوں کہ یو پی کے ضلع بجنور میں بی ایس ایف کے جوان راہول کی بیوی نے چند روز قبل خود کشی کرلی ۔ خاتون نے دریائے گنگا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سسرالیوں کی طرف سے لڑائی جھگڑے کے باعث منیشا ٹھاکر نے یہ قدم اٹھایا اور تنگ آکر خود کو دریا کی لہروں کی نذر کردیا
یہ خبر جب منیشا کے شوہر راہول کو ملی تو وہ بھی پیچھے پیچھے چل پڑا ۔ اس نے بھی اسی جگہ دریا میں چھلانگ لگا جہاں اس کی بیوی ڈوب چکی تھی ۔
بتایا جارہا ہے دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے تھے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے تھے ، لومیرج کی تھی اور ہنسی خوشی رہ رہے تھے ۔ ایک بچہ بھی ان کی فیملی میں آچکا تھا ۔