
آرمڈفورسز شہد پیکج کے تحت233فیصد کا اضافہ
حکومت نے سول آرمڈ فورسز کے لیے شہداء پیکج کے معاوضے میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی ہے۔
سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا کم سے کم معاوضہ 30 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک کروڑ سے بڑھا کر دو کروڑ روپے کر دیا جائے گا۔
سول آرمڈ فورسز میں پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساوتھ خیبر پختونخوا، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساوتھ بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور فیڈرل کانسٹیبلری شامل ہیں۔