
سری نگر مظفر آباد تجارت امن کی بحالی کیلئے اہم اقدام ہوگا
سری نگر ۔۔۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اے پی ایچ سی نے ایل او سی ٹریڈ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔۔۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ کشمیر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے تحت ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیے گئے وعدے کے مطابق حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بیان میں بھارتی حکومت کی مسلسل طاقت کی پالیسی اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت کی گئی اور مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پر کشمیریوں کے جذبات کو دبانے اور تنازعہ کشمیر پر موقف رکھنے کے لیے غیر قانونی اور گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا۔
حریت کانفرنس نے سری نگرمظفر آباد ،راولپنڈی روڈ کو دوبارہ کھولنے کامطالبہ بھی کیا ہے۔ کہا ایل او سی ٹریڈ خاص طور پر کشمیری پھلوں اور مقامی پیداوار میں خطے کی معیشت کو فروغ ملے گا ۔ انٹرا کشمیر ٹریڈ امن اور باہمی مفاہمت کی طرف ایک قدم ثابت ہے۔