
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ملزم کی جگہ اس کا دوست پیش ہوگیا
اصلی دیسی گھی کی طرح اصلی اشتہاری ملزم ملنا بھی محال۔۔ اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ۔۔ ملزم کی جگہ اس کا دوست عدالت میں پیش ہوگیا
اسلام آباد ۔۔۔
اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے ۔ مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش ہوا ۔ اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا
عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ عدالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔ دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا
اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت پیش کردیا۔ دوست کی جگہ پیش ہونیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ بعدازاں تھاںہ لوہی بھیر نے اصلی اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا،دونوں دوست اکٹھے جیل پہنچیں گے