
وفاقی حکومت کے مزید چینی درآمد کرنے کے اقدامات جاری
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی اقدامات جاری ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر کل کھولے گا۔
ٹی سی پی نے 8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کر رکھی ہیں۔ ٹینڈر دستاویز کے مطابق 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔
اس سے قبل ٹی سی پی نے 21 اگست کو دو لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھولا تھا، جس میں چھ بولیاں موصول ہوئیں۔ کم سے کم بولی 560 ڈالر فی میٹرک ٹن جبکہ زیادہ سے زیادہ 592 ڈالر فی میٹرک ٹن رہی۔ سب سے کم بولی بیئر سینڈکٹ ایف زیڈ سی او یو اے ای کی جانب سے دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جولائی میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے اس پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔