
سدرہ امین نے کیریئر کی چھٹی سنچری داغ دی
لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلے میچ میں ہی پاکستانی بیٹرز نے شاندار آغاز کردیا ۔۔ پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی ۔ اوپنر منیبہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 76 رنز سکور کیے ۔منیبہ نے سدرہ امین کے ساتھ بڑی پارٹنز شپ لگائی دوسری اینڈ پر سدرہ نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور سنچری داغ دی ۔عالیہ ریاض کا بلے بھی رنز اگلتا رہا لیکن وہ 34 کے سکور پر رن آوٹ ہوئیں ۔ یہ دو طرفہ سیریز کا پہلا میچ ہے ۔۔ جس میں پاکستانی بیٹرز نے ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھایا ۔