سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کب بند ہو گا
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بیرون ملک مقیم خاتون کے فلیٹ پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں واقع 880 اسکوائر یارڈ کے فلیٹ کی مالک دبئی میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ عبدالوحید نامی شخص نے فلیٹ پر زبردستی قبضہ کر کے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ فلیٹ کے تمام قانونی دستاویزات مالکان کے پاس موجود ہیں اور ملزم نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عبدالوحید کو سات سال قید کی سزا سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ مزید برآں، عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔