اب سعودی سرزمین پر بھی کرکٹ ہوگی
سعودی عرب نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس معاہدے کو کرکٹ میں سعودی عرب کی باقاعدہ انٹری اور خطے میں اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب نہ صرف خطے میں کرکٹ کو فروغ دے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کھیل کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی شمولیت سے ILT20 لیگ کو مزید تقویت ملے گی اور عرب دنیا میں کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی۔
کرکٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کھیل کے عالمی منظرنامے میں سعودی عرب کی اہم انٹری ہے جو مستقبل میں خطے میں کرکٹ کے لیے نئے دروازے کھولے گی۔