ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل جج محمد افضل مجوک کی عدالت میں دونوں ملزمان پیش نہ ہوئے.
جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخی کے نوٹس جاری کر دیے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سات صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کرایا۔ چالان میں ایمان مزاری کے متنازعہ ٹویٹس اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے ان ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرنے کی تفصیلات درج ہیں۔
پراسیکیوشن نے چار گواہان کی فہرست بھی پیش کی، جن میں سب انسپکٹر شہروز ریاض، وسیم خان، ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس رحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔ چاروں گواہان این سی سی آئی اے میں تعینات ہیں۔