ترکیہ میں مزاکرات پاک افغآن بارڈر پرفائرنگ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر ہدفی حملے کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، نمبر 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو مخصوص اہداف کے طور پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے تھے اور شہری آبادی سے بالکل الگ تھلگ تھے۔
کابل میں بھی فتنہ ال ہندستان کے مرکز اور اس کی لیڈرشپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا۔ ذرائع کے مطابق حملے منصوبہ بندی کے مطابق انجام دیے گئے اور مطلوبہ اہداف کامیابی سے تباہ کیے گئے۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت اور ارادہ رکھتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تناظر میں کی گئی ہیں۔
اس خبر کے جاری ہونے تک حکومتی یا بین الاقوامی سطح پر آزادانہ طور پر جاری کردہ باضابطہ بیانات یا تبصروں کا انتظار ہے۔ مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی رپورٹ میں شامل کی جائیں گی۔