نئی جماعت پاسبان وطن پاکستان کے عہدیدار
اسلام آباد
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاسپان وطن پاکستان کے چیئرمین شیخ مختار مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر ۔سیکرٹری جنرل ۔امجد محمود بھٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نبی شاہ ترمزی سیکرٹری فنانس عطااللہ مینگل سیکرٹری اطلاعات رخشندہ تسنیم یوتھ پریذیڈنٹ سید بختی شاہ نے میڈیا کے نمائیدوں سے گفتگو کی مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ ملک میں 78سال سے موروثی سیاست پنپ رہی ہے باپ سے بیٹے اور پھر پوتے سیاسی جماعتوں کے وارث بن رہے ہیں۔ ملک میں کرپشن ،اقربا پروری،مہنگائی ،بے روزگاری کا دور دورہ ہے اور عوام موجودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔
شیخ مختار احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے پاکستان کو موروثی سیاست سے نجات دلا کے ترقی کی راہ پر اصلاحات و انقلابی اقدامات سے آگے بڑھایا جائے
پارٹی کے مرکزی صدر طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اس وقت ملک میں جاری نظام سے نجات حاصل کر کے فوری طور پہ صدارتی نظام کی طرف جانا پڑے گا تاکہ ملک میں تمام شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے
پاسبان وطن پاکستان کے سیکرٹری جنرل امجد محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لانے کا وقت ا چکا ہے اور ہم پاسبان وطن پاکستان فاونڈیشن کے قیام سے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے کیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں
پارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پاسبانِ وطن پاکستان کا منشور اورشعار”وطن سے وفا، قوم کی بقا”ہے۔پاکستان کے آئین، اسلامی اصولوں اور نظریہ پاکستان پر مکمل یقین اورقائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے تصورات کی روشنی میں قومی ترقی منشور کا حصہ ہے۔ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانااور افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بہتری،کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ہمارا ۔
انہوں نے کئا کہ کہ عوامی اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو یقینی بناناضروری ہے۔یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ ،دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج اور ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خود انحصاری پر مبنی معیشت کی تشکیل اور نو جوانوں کو روزگار، تربیت اور کاروباری مواقع فراہم کرنا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمیتمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق و مواقع فراہم کئے جائیں گے۔عہدیداروں نے کہا کہ خواتین، اقلیتوں، بزرگوں اور معذور افراد کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی۔اسلامی تعلیمات کے مطابق معاشرتی اصلاحات لانی ہوں گی جبکہ۔نظامِ زکوٰۃ، صدقات اور فلاحی نظام کو فعال بنانا۔نوجوانوں کو قیادت کے مواقع فراہم کرنا۔انکوان نے کئا کہ کردار سازی، حب الوطنی اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے تربیتی پروگرام۔ان کا کہنا تھا کہ پاسبانِ وطن پاکستان” کا مقصد ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف، تعلیم، روزگار اور تحفظ حاصل ہو۔ ہم اس وطن کو قائداعظم اور اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک اسلامی، فلاحی اور خوشحال ریاست بنانا چاہتے ہیں