ملالہ یوسفزئی کی نئی کتاب میں پہلی بار محبت کی کہانی کا انکشاف
اسلام آباد – نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی آنے والی کتاب "فائنڈگ مائی وے” میں پہلی بار اپنی محبت بھری زندگی کے پہلو سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ کتاب میں ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دنوں کی یادیں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہیں ان کی ملاقات اثر ملک سے ہوئی، جو بعد میں ان کے شریکِ حیات بنے۔
ملالہ کے مطابق، دونوں کے درمیان ایک خاموش مگر گہرا تعلق پروان چڑھا جو ابتدا میں دوستی اور بعد میں محبت میں بدل گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر نظروں سے اوجھل رہنے کے لیے چھپ کر ملاقاتیں کرتے تھے تاکہ ان کے رشتے کی خبر کسی کو نہ ہو۔
کتاب میں ملالہ نے لکھا کہ اثر ملک نے ان کی زندگی میں “سکون، خوشی اور ہنسی” بھری، اور یہی خلوص ان کے نکاح تک پہنچنے کا سبب بنا۔ زندگی چاہے جتنی شور والی کیوں نہ ہو، محبت ہمیشہ اپنی راہ خود بنا لیتی ہے
ملالہ کی کتاباگلے ماہ عالمی سطح پر شائع کی جائے گی، اور نقادوں کے مطابق یہ ان کی زندگی کے ایک نئے، ذاتی اور غیر روایتی پہلو کو سامنے لائے گی۔