پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس
اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر
آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے حکومت بنانے کیلئے کمر کس لی ہے ، نئے وزیر اعظم کیلئے نام پر مشاورت تقریبا مکمل کرلی گئی
سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کہتے ہیں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سردار تنویر الیاس نے اشارہ دے دیا ۔ زرداری ہاوس میں پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نمبز پورے ہیں وزیر اعظم کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کریں گے ۔۔
اس سے پہلے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا انتہائی اجلاس ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تبدیلی کی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متفق ہے۔۔وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلیے نمبر گیم مکمل ہے،
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعظم کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی آج صدر زرداری کو مشاورت میں سامنے آنیوالی تجاویز سے آگاہ کرے گی، بتایا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سےوزیر اعظم کیلئے چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب وزیراعظم کیلیے مضبوط امیدوار ہیں ۔
اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ایوان صدر چلے گئے جہاں وہ صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم کیلئے نام فائنل کریں گے