اڈیالہ کے باہر لڑائی
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آپس میں الجھ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈی آئی خان سے آئے ایک کارکن نے وزیراعلیٰ سے ملنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود دیگر کارکنان نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔
کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے اور تھپڑ مارے، جبکہ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر بھی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے الزام لگایا کہ ڈی آئی خان سے آنے والا کارکن علی امین گنڈا پور کا بھیجا ہوا ہے ۔
قیادت کا مزید کہنا تھآ کہ اس نے اُن سے پیسے لیے ہیں۔ صورتحال پر بگڑنے پر پولیس نے مداخلت کی اور حالات کو قابو میں کر لیا۔