محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے دستخط کرنے سے قبل بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں، جن پر بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کی جانب سے رواں سال 2025-26 کے لیے جاری کیے گئے سنٹرل کنٹریکٹس میں محمد رضوان کو ’بی‘ کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے تمام دیگر 30 کنٹریکٹڈ کھلاڑی اپنے معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں، تاہم محمد رضوان کے کنٹریکٹ پر عمل درآمد ان کی شرائط کی منظوری سے مشروط ہے۔