مظفرآباد ۔۔۔ مقصود منتظر
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا دور پھر شروع ہوگیا ۔ پیپلزپارٹی کاعوام سے دوبارہ رشتہ جڑ گیا۔۔ نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکراسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے فیصل راٹھور سے حلف لیا۔۔۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور سمیت اور دیگر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔
حلف برداری کی تقریب میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، فریال تالپور ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر جی بی مہدی شاہ اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
نئےوزیراعظم کےدبنگ فیصلے،بڑے اعلانات،چہرے نہیں نظام بدلےگا،فیصل راٹھور
فیصل راٹھور کا خطاب
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور چوہدری ریاض کا شکرگزار ادا کرتے ہوئے کہا قیادت نے مجھے اس منصب کی ذمہ داری سونپی۔ آج کشمیری عوام کا پیپلز پارٹی کے ساتھ پھر رشتہ جڑ گیا ۔انہوں نے پاک فوج اور مقامی کمانڈ کو بھی خراج تحسین پیش کیا
فیصل راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے اور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیر اعظم ہیں ۔۔ وزیر اعطم شہباز شریف نے فیصل ممتاز کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔ کہا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
فیصل راٹھور نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے لیے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے،احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،آزاد جموں و کشمیر تحریک ازادی کا بیس کیمپ ہے تحریک ازادی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کو جو ذمہ داری ملی ہے یہ تمام سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعظم پاکستان کا شکریہ کہ چییرمین بلاول بھٹو کے کہنے پر ان کی پارٹی نے مجھے ووٹ دیا،
انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے عام ادمی عام ادمی کی عزت نفس کو بحال کریں گے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریاں لگائیں گے، دفاتر میں بائیو میٹرک پر مکمل عمل درامد کیا جائے گا،راجہ ممتاز حسین راٹھور صرف نو ماہ اقتدار میں رہے،34 سال بعد اج بھی لوگ راجہ ممتاز حسین راٹھور کے دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں، شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے،
جہلم میں ڈی سی اور چیئرمین ضلع کونسل کے درمیان جنگ چھڑ گئی
بلاول بھٹو کا خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم کو خبردار کردیا ۔۔ کہا مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔
مظفر آباد میں نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں آزاد کشمیر کے عوام کو مبارک دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا۔کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے،ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر اعظم کو بھی خبردار کیا ۔۔ بولے بھارت جنگ کے بعد منہ چھپا رہا ہے دنیا سے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔
مبارک بادیں
وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینئر وزیر شرجیل میمن نے فیصل ممتاز راٹھور کومنصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔۔ وزیر اعلی نے فون کرکے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ کہا فیصل راٹھور کا وزیراعظم منتخب ہونا پیپلز پارٹی اور جیالوں کی بڑی کامیابی ہے ۔۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی فتح کشمیر کی سیاسی آزادی اور عوامی ترجیحات کے احترام کا مظہر ہے