مسئلہ کشمیرکو ہرفورم پراجاگر کرتے رہیں گے ،فیصل راٹھور
اسلام آباد ۔۔۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی ،۔ کنونئیر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد میں سید فیض نقشبندی ،محمود احمد ساغر ،ایڈووکیٹ پرویز شاہ ،مشتاق احمد بٹ ،شیخ عبدالمتین ،اعجاز رحمانی شامل تھے ۔ وفد میں امتیاز احمد وانی ،حاجی محمد سلطان ،شیخ عبدالماجد اور راجہ شاہین شامل تھے ۔ حریت کانفرنس کے وفد نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال، اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیس کیمپ کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر کو اسکے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی وضح کی جائے گی ۔آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر مؤثر طریقے سے اجاگر کرتی رہے گی۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی وکالت کے لیے ایک متفقہ اور بھرپور حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے ۔ بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی بے مثال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ حریت کانفرنس کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا