اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل
اسلام آباد — فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسمِ سرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے اوقاتِ کار یکم دسمبر سے اکتیس جنوری تک نافذ العمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز یہ اسکول 1 بج کر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 8 بج کر 15 منٹ سے 1 بج کر 15 منٹ تک اور ایوننگ شفٹ دوپہر 1 بج کر 15 منٹ سے شام 6 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔
تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم دسمبر سے نئے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سرد موسم میں طلبہ اور اساتذہ کی سہولت، صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔