پاک فوج کے حق میں ن لیگ کی ریلی
راولپنڈی ۔۔۔
قدم بڑھاو عاصم منیر ۔۔ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔۔۔راولپنڈی کےعوام کا افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سکیم تھری میں مارچ۔۔ شرکاء نے شہدائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔ پ
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال کی قیادت میں ریلی سکیم تھری میں نکالی گئی جس میں مختلف مکاتبِ فکرسمیت خواتین ورکز نے بھی شرکت کی ۔۔۔ شرکاء نے شہدائے پاک فوج کو خراجِ عقیدت جبکہ ملکی سرحدوں کے محافظوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔۔۔
بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا سرحد وں پر تعینات جوان آج اپنی جانیں ہمارے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود کچھ عناصر ملکی دشمنوں کےخلاف کارروائی پر بھی سیاست کرتے ہیں جو لوگ فوج کے خلاف بات کریں گےان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں
دانیال چوہدری نے کہا کہ یہ واک اداروں، سپہ سالار اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہےملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں دینے والا ادارہ صرف ایک ہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ میر جعفر اور میر صادق نے بھی غیروں کا ساتھ دے کر اپنوں کو نقصان پہنچایا تھا
پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سرحد وں پر تعینات جوان آج اپنی جانیں ہمارے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود کچھ عناصر ملکی دشمنوں کے خلاف کارروائی پر بھی سیاست کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ شہدا کے ورثا ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے دشمنوں کے خلاف کیا ہو رہا ہےجب کار وائی کی جاتی ہے تو ایک ہی جماعت اس کے خلاف آوازیں اٹھاتی ہے
دانیال چوہدری نے کہا جو لوگ فوج کے خلاف بات کریں گےان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گےجو دشمن کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف بولتے ہیں، انہیں ضمنی انتخابات میں بھی شکست ہوئی ہے آخر میں دانیال چوہدری کے پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان زندہ باد، جنرل عاصم منیر زندہ باد” کے نعروں میں شرکاء نے بھی بھرپور ساتھ دیا
شرکا کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، ریلی کے اختتام پر شہدائے پاک فوج کے لیے دعا بھی کی گئی