این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد ۔۔
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد میں تین میئر اور چھ نائب میئر ہوں گے،اسلام آباد میں بلدیاتی نظام پنجاب ماڈل پر تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو نائب میئر تعینات کیے جائیں گے، میئر اور نائب میئرز کا انتخاب براہِ راست عوام نہیں کریں گے،یونین کونسل چیئرمین بالواسطہ طور پر میئر اور نائب میئر منتخب کریں گے۔
اسلام آباد میں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نظام ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے بلدیاتی ترامیم کی منظوری دیکر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا امکان ہے ۔ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے ۔ ٹاؤن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خودمختاری دینے کی تجویز بھی شانل ہے ۔ سی ڈی اے کے متعدد اختیارات مرحلہ وار ٹاؤن کارپوریشنز کو منتقل ہوں گے،میئرز کو صفائی، نکاسیٔ آب اور ترقیاتی منصوبوں کے اختیارات حاصل ہوں گے،میئر اور نائب میئرز کی مدتِ کار چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ الیکشن کمیشن ترامیم کے بعد نئی حد بندی اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔