راولپنڈی ۔۔
دی مائنڈ ڈاٹ پی کے
راولپنڈی کی تحصیل روات میں وین میں خاتون سے اجتماعی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ تھانہ روات کے اہلکاروں نے تین گرفتار ملزمان عدالت میں پیش کیا ہے ۔ عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ غلام محمد سرفراز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عقیل احمد ، صدام عرف سلطان اور نفیس عرف بلو شامل ہیں ۔ ملزمان کو چھ اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
دوران سماعت پولیس نے سات روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا ملزمان سے ویڈیو بنانے میں استعمال موبائل فون برآمد کرنے ہیں،ملزمان سے اجتماعی زیادتی میں ملوث انکے ساتھ بارے تفتیش کرنی ہے۔عدالت نے گرفتار ملزمان کا 5روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 6اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا