پولیس کے مطابق، ترنول کے علاقے میں ایک شہری نے ریلوے پھاٹک کو آبنائے ہرمز سے تشبیہ دیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس پر Islamabad Police نے کارروائی کی۔
اسلام آباد: امریکا۔ایران مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ترنول کے علاقے میں ایک شہری نے ریلوے پھاٹک کو آبنائے ہرمز سے تشبیہ دیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس پر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی۔
ترنول تھانے میں درج مقدمے کے مطابق شہری خرم نزیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے انتظامیہ کے احکامات اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا غیر مجاز تشہیر قانوناً ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔