دی مائنڈڈاٹ پی کے
بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن ، تکنیکی خرابی کا شکار بھارتی جہاز کے عملے کو ہنگامی امداد فراہم کی
پاک بحریہ بحیرہ عرب میں ایک ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں ۔۔ ایم وی گوتم۔۔ نامی جہاز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا، جس پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔
اطلاع ملتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز۔۔ کشمیر۔۔ امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران جہاز پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔