راولپنڈی ۔۔۔دی مائنڈڈاٹ پی کے
یوم آزادی صحافت کے موقعہ پر کشمیر جرنلسٹس فورم کی جانب سے فورم کے ممبران کے اعزاز عید ملن پارٹی خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ بن گئی ۔ اس فورم میں ممبران کے علاوہ ان کی فیملیز نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کو مل کر ایک یاد گار دن بنادیا ۔ فورم کی باڈی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے حوالے سے کے جے ایف کے ممبران نے اس کاوش کو بے حد سراہا ۔ بعض نے اس کا اظہار بھی کیاہے ۔ سابق صدور نے بھی ایونٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے باڈی کو مبارک باد دی ہے ۔ہمارے انتہائی محترم چند ساتھیوں نے اپنے رائے کا یوں اظہار کیا
تقریب قاضی صغیر کی والدہ محترمہ کے نام۔۔ زاہد عباسی

فورم کے سابق صدر جناب زاہد عباسی نےایونٹ کو یاد گار قرار دیا ۔ لکھا
کشمیر جرنلسٹس فورم کی منتتخب باڈی کی جانب سے ایک بھرپور Get Together کروانے پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میں اپنے طور پراس تقریب کو برادر قاضی صغیر کے والدہ محترمہ کے نام کرتا ہوں۔ایک طویل عرصہ بعد اماں جی نے پیشانی پر بوسہ دیا تو اپنی مرحومہ ماں کی یاد تازہ ہوگئی۔ایسا لگا جیسے یہ بوسہ مجھے میری اپنی ماں نے دیا ہے۔اللہ پاک اماں جی کو جان،مال،عزت،آبرو اور صحت سے نوازے۔جس انداز میں انہوں نے ہاتھ اٹھا کر دعائیں دی ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔واقعی مائیں بہت عظیم ہوتی ہیں۔اللہ ان سایہ تادیر سلامت رکھے۔عمران اعظم صاحب کا خصوصی شکریہ جنہوں نے ان سے ملاقات کا موقع مہیا کیا۔ فورم کے صدر عرفان سدوزئی،سیکرٹری فنانس عمران اعظم،سیکرٹری مقصود منتظر،نائب صدور اقبال اعوان،خالد گردیزی،متحرک احسن راجہ،قاضی صغیر،سردار لیاقت مغل سمیت منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

محبت، یگانگت اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظہر، بشیر عثمانی
آر آئی یو جے کے سیکرٹری جنرل جناب بشیر عثمانی نے بھی دل کھول کر داد دی ہے
کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد (راولپنڈی کیمپ) میں عید ملن پارٹی کا نہایت شاندار اور یادگار انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب میں (KJF) کے معزز ممبران اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ یہ ایونٹ نہ صرف باہمی محبت، یگانگت اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کا مظہر تھا بلکہ اس نے صحافتی برادری کے درمیان مضبوط روابط کو بھی مزید مستحکم کیا۔ خوشگوار ماحول، بہترین انتظامات اور پرتکلف مہمان نوازی نے تقریب کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ اس کامیاب اور خوبصورت تقریب کے انعقاد پر صدر کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد، عرفان سدوزئی، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات عمران اعظم اور فورم کے دیگر تمام عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی کاوشیں اور محنت واقعی قابلِ تحسین ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیر جرنلسٹس فورم اسی طرح ترقی و کامیابی کی منازل طے کرتا رہے اور صحافتی برادری کی خدمت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے۔
بہترین انتظامات کرنے پر پوری باڈی مبارک باد کی مستحق ۔۔چوہدری رفیق
کے ایم ایس کے چوہدری رفیق صاحب نے آج کے ایونٹ کو مثالی قرار دے دیا
کشمیر جرنلسٹس فورم کی منتخب باڈی کی طرف سے عالمی یوم صحافت پر عید ملن پارٹی کے شاندار انعقاد پر مبارک پیش کرتے ہیں خاص کر فورم کے صدر جناب عرفان سدوزئی صاحب، سیکرٹری جنرل مقصود منتظر صاحب، سیکرٹری فنانس عمران اعظم صاحب، نائب صدر اقبال اعوان صاحب، خالد گردیزی صاحب، احسن راجہ صاحب، لیاقت مفل صاحب، قاضی صغیر صاحب،اعجاز خان صاحب سمیت منتخب اور غیر منتخب وہ تمام متحرک ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اتنے اچھے انتظامات کرنے میں اپنا رول ادا کیا اور فورم کے تمام ممبران کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ موجود فورم کسی لانگ ٹور کا بھی ضرور اہتمام کرے گا تاکہ فورم کے ممبران روزمرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر اپنی لائف کو بھی تھوڑا بہت انجوائے کر سکیں۔ شکریہ

سابق صدر خاور نواز راجہ نے اقدام کو سراہا ۔
یہ صدر اور سیکرٹری کا بہترین انیشیٹیو ہے ۔ پہلے کرنے چاہیے تھے لیکن دیر آید درست آید ۔۔ سب کو مبارک باد۔کشمیر جرنلسٹس فورم نے صحافت کاعالمی دن صحافی ورکروں کے ساتھ منایا صدر عرفان سدوزئی جنرل سیکرٹری صوفی مقصود منتظر فنانس سیکرٹری عمران اعظم ، سئینر نائب صدر اقبال اعوان ، نائب صدرو خالد شاہ ، اوردیگر عہدیداروں کو بہترین پروگرام آرگنائزر کرنے پر مبارکباد
ہمارے سیںئر ساتھی ظہور صوفی نے بھی ایونٹ کی تعریف کی
کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد (راولپنڈی کیمپ) میں عید ملن پارٹی کا نہایت شاندار، پروقار اور یادگار انعقاد کیا گیا، جس نے تمام شرکاء کے دل جیت لیے۔ یہ خوبصورت تقریب نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنی بلکہ اس نے صحافتی برادری کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔اس کامیاب اور عمدہ تقریب کے انعقاد پر صدر کشمیر جرنلسٹس فورم ، عرفان سدوزئی، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات عمران اعظم اور فورم کے دیگر تمام عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم فورم کی پوری باڈی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کے باعث یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔ ایسے مثبت اور خوبصورت ایونٹس نہ صرف پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ آپس میں محبت، یکجہتی اور بھائی چارے کو بھی مزید مضبوط بناتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیر جرنلسٹس فورم اسی طرح آئندہ بھی ایسے بامقصد اور یادگار پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے
صدر کے جے ایف کی طرف سے شکریہ
آپ سب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ کہ آپ نے اپنی مصروف زندگی سے قیمتی وقت نکالا، ہماری دعوت کو قبول کیا اور اپنی موجودگی سے اس محفل کو واقعی خاص بنا دیا۔ آپ کا نہ صرف خود تشریف لانا بلکہ اپنی فیملیز کو بھی ہمراہ لانا ہمارے لیے بے حد خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ آپ سب کی وجہ سے یہ محفل صرف ایک تقریب نہیں رہی بلکہ ایک خوبصورت یاد بن گئی، جس کی خوشبو دیر تک ساتھ رہے گی، میں کے جے ایف کی منتخب باڈی کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے خلوص نیت، انتھک محنت اور بھرپور لگن کے ساتھ اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ منتخب باڈی کے دوستوں کی پس پردہ کی جانے والی کاوشیں واقعی قابل ستائش ہیں۔انشاء اللہ یہ پیار، یہ ساتھ اور یہ روایت اسی طرح قائم و دائم رہے گی۔ اگر کہیں کوئی کمی یا کوتاہی رہ گئی ہو تو اسے اپنی اصلاح کا ذریعہ سمجھتے ہوئے ہم آئندہ اس سے بھی بہتر انداز میں آپ سب کی میزبانی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

لو یو آل۔۔۔۔۔ مقصود منتظر
دنیابظاہر گلوبل سٹریٹ بن چکی ہے لیکن فاصلے سمٹنے کے باوجود انسان ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ اس کی وجہ معاشی اور معاشرتی مصروفیات ہیں ۔ ہم جس خطے میں رہتے ہیں یہاں تو معاشی حالات ذمہ دار انسان کو کمر سیدھے کرنے ہی نہیں دیتے تاہم ان سب مصروفیات کے باوجود آج جس طرح کے جے ایف کے ممبران نے ٹائم نکالا اور آج کے ایونٹ کو چارچاند لگایا یہ نہ صرف فورم کی باڈی کی کامیابی ہے بلکہ ہر ممبر کی کامیابی ہے کیونکہ ایسی ہی سرگرمیوں سے ہی کوئی فورم یا تنظیم مضبوط اور توانا ہوتی ہے ۔۔۔ اللہ نے ہمیں مل بیٹھنے کا موقعہ دیا یہ نعمت سے کم نہیں ۔ یہ کسی ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائی سے کم نہیں ۔ کئی دوستوں نے فون کرکے بتایا کہ آج بہت مزہ آیا،جیسے ہفتہ اور مہینے بھر کی تھکن اتر گئی ہو ۔ پوری باڈی کا اس پر شکریہ کہ اس نے اپنے ممبران اور انکی فیملیز کیلئے ایسے ایونٹ کا انعقاد کیا ۔محترم ممبران یہ سب آپ کا پیار ہے ، آپ کی محبت ہے اور یقینی طور پر آپ کا بھروسہ ہے ۔ اللہ اس پیار ، محبت ، اور بھروسے کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین
ایونٹ کی کامیابی سب کی کامیابی ۔ عمران اعظم
کشمیر جرنلسٹس فورم کے ایک ،ایک ممبر کا تہہ دل سے شکریہ جو اتوار کے روز اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر عید ملن پارٹی میں تشریف لائے اور ایونٹ کو چار چاند لگائے۔۔بالخصوص جو احباب اپنے بچوں اور فیملیز کو بھی ساتھ لائے اور اس محفل کی رونق دوبالا کی۔ ایونٹ چھوٹا ہو یا بڑا ،کامیابی ممبران کی شرکت سے مشروط ہوتی ہے،ایسے میں اگر ہر کوئی یہ سوچے کہ ایک میرے نہ جانے سے کیا ہوگا تو پھر شائد کوئی بھی نہ آئے۔میں خاص کر اپنے سینئیر ممبران کا بے حد مشکور جو کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں۔ اللہ پاک سب کو خوش و خرم اور صحت مند رکھے ۔
انتہائی زیرک صحافی کاشف میر کی جانب سے مبارک باد
صدر کشمیر جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد عرفان سدوزئی ، جنرل سیکرٹری مقصود منتظر، سینئر نائب صدر اقبال اعوان ، سیکرٹری فنانس سردار عمران اعظم اور انکی تمام کابینہ آج کا بہترین پروگرام کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

نوجوان ممبر قاضی صغیر نے اسے یاد گار دن قرار دیا
اسلام علیکم ماشاء اللہ خوبصورت فیملی پروگرام شروع میں 1 بجے تک امید نہیں تھی کے اتنے مہمان تشریف لائیں گے پھر مہمانوں کی آمد شروع ہوئی تو تمام میز فل ہو گے اور ہال کے اندر خواتین اور بچوں کی تعداد بھی کافی تھی مہمانوں نے خود اعتراف کیا کے ایسا ایونٹ کافی لمبے عرصے بعد ہوا سینئر سے ملاقاتیں تعارف ایک دوسرے سے ملنا جلنا سب کچھ اچھا رہا کیٹرنگ والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی زاہقے سے لے کے ایونٹ ختم ہونے تک موسم نے بھی ساتھ دیا اللہ تعالیٰ تعالیٰ کی زات کا بے حد شکر اسکے بعد کریڈٹ گوز ٹو فورم کے صدر عرفان سدوزئی صاحب اور فاننس سیکرٹری سردار عمران اعظم صاحب باقی تمام باڈی نے بھی بڑ چڑ کے خوب حصہ لیا تصویری جھلکیوں اور ویڈیوز سب دوست دیکھیں گے تو مزہ آئے گا اللهِ تعالیٰ ہم سب کو اتفاق سے رکھے تاکہ آئیندہ مزید فورم کے لیے کام کر سکیں سب کے نام نہیں لکھ سکا معزرت ہم سب ایک ہیں