فتح 2
راولپنڈی ۔دی مائنڈ ڈاٹ پی کے
پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹومیزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی مشق ۔۔ تربیتی لانچ کا مقصد فوجی تربیت، تکنیکی پیرامیٹرز اورسب سسٹمز کی جانچ تھا ۔۔اعلیٰ عسکری قیادت نے فتح سیریز میزائل کے کامیاب مشق کو سراہا۔۔صدر، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب مشق پرمبارکباددی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹوجدید ایویونکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نیویگیشنل معاونت سے لیس ہے۔تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرزکی توثیق اور بہتر درستگی و بقا کے لیے شامل مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔کامیاب مشق کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئرافسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔ فورم نے فتح سیریزکے مقامی طور پرتیارکردہ میزائل کے کامیاب تربیتی مشق کو سراہا۔صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسزاورسروسزچیفس نے میزائل کے کامیاب مشق پر متعلقہ ٹیموں کی فنی مہارت، لگن اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ۔