بنگلہ دیش سےعیسائی ملک نکالنے کی سازش ۔۔ شیخ حسینہ کا سنسنی خیز انکشاف
ڈھاکہ ۔۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے انکشاف کیاہے کہ انہیں حالیہ الیکشن میں ایک بیرون ملک کی طرف سے دوبارہ اقتدار میں لانے کی مشروط پیش کی گئی تھی۔ یہ آفر ایک سفید فام آدمی کے ذریعے پیش کی گئی ۔
شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بیرونی ملک کو بنگلہ دیشی سرزمین میں ایئربیس بنانے کی اجازت دیتی تو انہیں الیکشن میں بغیر کسی پریشانی کے دوبارہ اقتدار مل جاتا ۔
چھہتر سالہ شیخ حسینہ نے جنوری میں ہونے والے یکطرفہ انتخابات میں مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کی، جس کا سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت میں حزب اختلاف کی بڑی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا۔
ڈیلی سٹار بنگلہ دیش نے اتوار کوشیخ حسینہ کے حوالے سے کہا کہ "اگر میں کسی خاص ملک کو بنگلہ دیش میں ایئربیس بنانے کی اجازت دیتی تو مجھے الیکشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ تاہم شیخ حسینہ نے اس ملک کا نام نہیں لیا جس نے اسے پیشکش کی تھی لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ پیشکش ایک سفید فام آدمی کی طرف سے آئی ہے۔