
مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری۔۔۔۔سی ڈی اے حکام کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر دو مختلف جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔۔۔کلنجر اور گاندیا میں آپریشن جاری ہے۔۔۔تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔۔۔۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ متعلقہ دیگر افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔۔۔سو سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔۔آپریشن میں خصوصی طور پر دو ہیلی کاپٹرز سمیت فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال میں لائی گئیں۔۔