
لاہور کی پچیس سالہ خاتون اپنے دو بچوں کو چھوڑ کر ہندوستانی مرد کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ سال سیما حیدر بھی اپنے محبوب کے لیے اپنا وطن چھوڑ دیا تھا اور بھارت میں رہ رہی ہیں۔
نئی لو اسٹوری پچیس سالہ مہوش کی ہے جن کی بھارتی شہری رحمان سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور ان کی شریک حیات بننے کے لیے سرحد پار کرکے بھارت پہنچ گئیں۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مہوش واہگہ بارڈر پار کر بھارت پہنچیں، جہاں سے ان کے شوہر 30سالہ رحمان کے گھر والے ان کو اپنے ساتھ راجستھان کے بیکانیر شہر میں اپنے گھر لے گئے۔
مہوش نے بتایا کہ وہ لاہور کی رہنے والی ہیں، اسلام آباد میں ایک دہائی سے اپنا بیوٹی پارلر چلارہی تھی۔ 2006 میں بادامی باغ کے ایک شخص سے شادی ہوئی، جس سے بارہ اور سات سال کے ان کے دو بیٹے ہیں۔ 2018 میں ان کا طلاق ہو گیا۔
مہوش کے مطابق فیس بک پر ان کی ملاقات رحمان سے ہوئی۔ وہ کویت میں ٹرانسپورٹر کا کام کرتے تھے۔ مہوش نے رحمان کے ساتھ شادی کرنے کی متعلق اپنی بہن اور بہنوئی سے مشورہ کیا۔ 16مارچ 2022 کودونوں کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نکاح ہوگیا۔
مہوش نے بتایا کہ بعد میں وہ سن 2023 میں عمرہ کے لیے مکہ گئیں جہاں رحمان کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی اور ایک بار پھر باضابطہ نکاح پڑھایا گیا۔جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
اس اعلان کے بعد ہی دونوں کے رشتہ داروں کو نکاح کا علم ہوا
مہوش45دن کے سیاحتی ویزے پر 25 جولائی کو بھارتی سرحد میں داخل ہوئیں۔ مقامی پولیس نے بھی ان سے پوچھ گچھ کی اور ان کے پاسپورٹ اور ویزے کی تصدیق کی ہے۔
اس دوران معلوم ہوا کہ رحمان پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور فریدہ نامی خاتون سے ان کے دو بچے بھی ہیں