میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے آخرایسا کیا جادو کیا کہ وہ 2024 کے دوران دھن دولت کمانے والوں کی فہرست میں ٹاپ پرآگئے۔۔؟
بلومبرگ کی ایک رپورٹ نے جاری کی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔۔ جس کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑکردنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 184 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔۔ برنارڈ آرنلٹ کے اثاثے بھی 184 ارب ڈالرز مالیت کے ہیں مگر انہیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے
2022 میں مارک زکربرگ کی دولت میں 100 ارب ڈالرزسے زیادہ کی کمی آئی تھی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکل گئے تھے۔ اس دوران ان کے اثاثوں کی مالیت 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی۔
مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پرتوجہ مرکوز رکھی ۔۔ جس کے حیران کن نتائج نکل آئے۔۔۔ مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 55.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔
رواں سال برنارڈ آرنلٹ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت میں 23.9 ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔ ۔۔ وہ اپریل 2024 میں دنیا کے امیر ترین شخص تھے مگر اب چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دنیا کے دولت مند افراد میں ایلون مسک سرفہرست ہیں ۔۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 229 ارب ڈالرزہے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوز 190 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post