سارے ریکارڈ داؤ پر… رباڈا کیا کرنے جارہا ہے؟

0

 دنیا کرکٹ کے سارے ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں.. رباڈا کو کچھ سال اور کھیلنے دو… پھر دیکھ لینا… سب سے زیادہ اہم ریکارڈ کس کے پاس ہوگا…

ابھی کل کی ہی تو بات ہے جب ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیجیسو رباڈا ,نے 2016 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا اور اس میچ میں ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آج کئی سال بعد جب ان کے سٹیٹس دیکھے تو حیران رہ گیا کیونکہ ابھی رباڈا ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں سے صرف 4 وکٹوں کی دوری پر ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری میچ میں وہ یہ کارنامہ بھی انجام دے دیں گے۔

رباڈا اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ابھی ان کی عمر صرف 29 سال ہے اور اگر مزید وہ 7-8 سال کرکٹ کھیلے تو فاسٹ باؤلنگ کے سارے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

دنیا کے بڑے فاسٹ باؤلرز جن میں مچل سٹارک، ٹرینٹ بولٹ، پیٹ کمینز، بمراہ وغیرہ کی تو اکثر بات ہوتی رہتی ہے لیکن رباڈا بہت کم میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن ریکارڈ ان کے بھی کسی بڑے باؤلر سے کم نہیں۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کیجیسو رباڈا کے کیریئر کا جب خاتمہ ہوگا تو ان کا نام تاریخ کے چند بہترین فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ہوگا؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.