
اسلام آباد۔۔۔
اپنے اراکین کی تضحیک اورتذلیل برداشت نہیں کروں گا، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے گرفتار پی ٹی آئی اراکین کی رہائی کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جوہوا اس پرسٹینڈ لینا پڑے گا۔ واقعہ پرایف آئی آردرج کرانی پڑی توخود کرواوں گا ، اسپیکرنے ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈربھی جاری کردیے ۔۔
اسپیکرایازصادق نے گزشتہ روزپی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری پرنوٹس لیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پرسٹینڈ لینا پڑے گا تمام داخلی راستوں کی فوٹیج طلب کرلی مقدمہ درج کروانا پڑا توخود درج کروائیں گے
اسپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کو طلب کیا گیا ، اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے فوری پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کی
اسپیکرقومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کی سرزنش کرتے ہوئے فوری گرفتارارکان پارلیمنٹ کورہا کرنے کی ہدایت کی اسپیکرایازصادق نے کہاکہ بتائیں پارلیمنٹ ہاؤس کےاندرسے اراکین کوکیوں گرفتارکیا ؟یہ ناقابل برداشت ہے ، پارلیمنٹ کی بے توقیری قبول نہیں اسپیکرنے آئی جی اسلام آباد کو معاملے کی تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے باہرسے جس کومرضی گرفتارکریں، پارلیمنٹ ہاؤس یا لاجزسے گرفتاریوں کی کبھی اجازت نہیں دونگا ،حامد رضا اورطارق فضل نے بھی تصدیق کی
اسپیکر نے گرفتار اراکین کے پرڈکشن آرڈربھی جاری کردیے ۔۔