
بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے حال ہی میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکار قرار دیا ہے ۔
ہندوستانی ریڈیو شو میں کپور نے فواد خان کے ساتھ آنے والی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا، ان کے متاثر کن ہنر اور صلاحیتوں کی تعریف کی ہے ۔
خوبصورت اداکارہ نے ذکر کیا کہ اس نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ان کے کئی شوز دیکھے ہیں اور ہمیشہ ان کے کام کی مداح رہی ہیں۔
کپور نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں سامعین نے خان کو ان کی فنکاری اور غیر معمولی مہارتوں کے لیے پسند کیا ہے جو وہ اپنے کرداروں میں لاتے ہیں۔