
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں چند روز قبل ریسکیو کیے جانے والے تیندوے کی طبی رپورٹ سامنے آگئی ۔۔ جس کے مطابق تیندوا خود زخمی نہیں ہوا بلکہ اسے گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے ۔
گذشتہ دنوں حویلی کے نوجوان جس تیندوے کو ریسکیو کرنے کیلئے شور کر رہے تھے۔ اس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے مطابق ریسکیو سینٹر لائی جانے والی مادہ تیندوا ہے۔ جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مادہ تیندوے کے ایکس رے میں چار گولیاں دکھائی دی ہیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے ایک گولی نکال لی ہے جو بارہ بور شاٹ گن سے چلائی گئی تھی۔ باقی گولیاں اُس کی ریڑھ کی ہڈی اور دل کے قریب پھنسی ہوئی ہیں۔
آزاد جموں کشمیر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی تفتیش شروع کر دی ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔