لبریشن سیل کی گول میز کانفرنس ۔ کھٹی میٹھی تنقید۔۔ شاعرانہ انداز۔۔۔ پریس کلب میں کیاکچھ ہوا ۔۔ تفصیلات سامنے آگئیں

0

اسلام آباد ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ مقصود منتظر 

 

کشمیر پر بھارتی  قبضے اور جاریت کے 77 سال مکمل ہوگئے ۔۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر لبریشن سیل اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے کشمیر سے متعلق گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقعہ پر چئیرمین پارلیمنٹٹری کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ملک گیر دستختی مہم کا آغاز کر دیا۔۔ پاکستان بھر میں اس مہم کے دوران عوامی دستختوں کے ذریعئے اقوام متحدہ تک پیغام پہنچایا جائے گا۔۔ پیغام یہ ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کشمیریوں کو فی الفور حق خود ارادیت دیا جائے۔۔ اس دوران لارڈ میئر ذوالفقار نے مشعال ملک ۔ رانا قاسم نون و دیگر رہنماوں کے بازو پر کالی پٹیاں باندھی۔۔

مشال ملک کی مہم ۔۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے دستختی مہم کی توثیق کی۔۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی نصیب ہو۔ ہمیں کوئی ضرورت نہیں اہنے موقف سے لمحہ بھر پیچھے ہونے کی۔۔کٹھ پتلی انتخابات نے دنیا کے سامنے حق سچ دکھایا۔ قید حریت رینماوں کی آزادی کا وعدہ ہر آنے والے نے کیا محبوبہ۔مفتی نے بھی کیا۔ ہماری آوازوں کو بلند کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر آزاد کیا جائے

کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے تقریب کے اہتمام پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا اج تمام دنیا دیکھ رہی ہے ستتر سال سے بھارتی تسلط کا شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انسانی حقوق کی جتنی مرضی پامالیاں کر لیں۔ نسل کشی کی جتنی بھی بھارت کوشش کر لیں۔ کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ بھارت کے سب سے پہلے وزیر اعظم نےچقوام متحدہ سے کشمیر آزاد کرنے کا وعدہ کیا آج تک آزادی نصیب نہ ہوئی۔۔

ایک اہل عشق ہیں وہی ہیں۔۔۔۔

بزرگ حریت رہنما فاروق رحمانی کا کہنا تھا کہ   دنیا نے اپنے آپ کو بدلا گھڑی گھڑی۔۔۔ایک اہل عشق ہیں جو جہاں تھے وہی ہیں

ہندوستان کی پارلیمنٹ حکمران 1947 بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہے تھے جب فوج مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کررہی تھی تب سے ہی نہتے کشمہریوں کاان کاونٹر کیا جانے لگا۔ کشمیریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھا گیا ۔ بھارت تب سے ہی اس مسلہ کو فوجی جارحیت سے مسلہ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے

نقشبندی کی مذمت ۔۔۔

حریت رہنما سید فیض نقشبندی  نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ ،77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں جارہ بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر فوری طور پر حل کیا جائے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کے تعاون ہی مسلہ کشمیر کا حل ممکن ہوگا۔۔ ہمیں ہر سطح پر آواز اٹھانی ہو گی۔ نہتے نوجوان عورتیں بچے بزرگ بھارتی مظالم۔کا شکار ہیں

میرے اندر کشمیر بستا ہے۔۔۔

برطانوی پارلیمانی لارڈ میئر ذولفقار نے منتظمین کے شکریہ ادا کیا ۔  ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقہ میں رہنے والے تمام کمیونیٹیز کا میں نمائندہ ہوں۔ میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں میرے اندر کشمیر بستا ہےایک جانب ہم۔عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں دوسری جانب مقبوضہ۔کشمیر میں۔ظلم۔ہورہا ہے۔ہم۔لندن اور برطانیہ۔کے کونے کونے میں اپنی۔مدد آپ۔کے تحت کانفرنسیں پروگرام کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے لندن میں مسلہ کشمیر کےلئے بننے والی کمیٹیاں قائم۔نہیں رہتی۔ کشمیر ہمارا گھر وطن ہے ہم۔دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہیں

نیئر علی کی میٹھی تنقید ۔۔۔

سیکرٹری جنرل نیشنل پریس کلب اسلام آباد نئیر علی کہا کہنا تھا ستتر سال سے کہ رہے ہیں جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی لیکن جنت پر بھارتی تسلط ہے۔ ہمیں دنیا بھر میں آواز اجاگر کرنی ہوگی۔۔ مقبوکشمیر کے مسلسل۔مظالم۔کا ۔۔شکار عوام۔کی توانا آواز بننا ہوگا۔۔

 

کشمیریوں کی آواز بننا ہوگا۔۔۔

 پریس کلب کے ممبر خالد گردیزی کا کہنا تھا آزاد فضا میں رہتے ہوئے ہم سب کو مقبوضہ جموں کشمیر کی آواز بننا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.