اسرائیل کا ایران پر حملہ ، شہادتوں کی تصدیق
تہران ۔۔۔ اسرائیل نے حال ہی میں ایران کے جانب سے راکٹ حملوں کا جواب دے دیا ۔۔ دو ایرانی فوجی شہید ہوگئے ۔۔
اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کردیا۔
حملہ کہاں ہوا؟
عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرکے قریب دھماکے سنے گئے جبکہ تہران پر اسرائیلی حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی، تہران میں ایک عمارت میں آگ لگنے کی بھی اطلاع سامنے آئی تھی تاہم تہران کے محکمہ فائر بریگیڈ نے واضح کیا تھا کہ اس عمارت کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی سکیورٹی نظام سے متعلق اہم عمارت میں مبینہ طور پر دھماکے کی اطلاع ہے، دعویٰ کیا گیا کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا ہے وہ تہران میں ہے اور اس عمارت سے دس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
ایران کی تصدیق
ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے فوجیوں کے شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فوج وعدہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں عن قریب جلد ہی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔