مکڑا پہاڑ۔۔۔مظفرآباد کا تاج

مکڑا پہاڑ آزاد کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کا ایک شاندار نمونہ ہے جس  کی بلندی سے دلکش نظارے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں 

0

تحریر ۔۔۔ آصف رضا میر 


مکڑا پہاڑ آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد سے دکھائی دیتا ہے اور یہ اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی وجہ سے مشہور ہے یہ پہاڑ بلند و بالا چوٹیوں، سرسبز وادیوں اور ٹھنڈی ہواؤں سے بھرپور ہے لیکن دشوار راستوں اور کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت کیوجہ سے بہت کم سیاح اور مقامی افراد اس پہاڑ کی سیاحت کر سکتے ہیں ۔

 

یہاں سے سرسبز جنگلات سے ڈھکی وادیوں،آسمان کو چھوتی چوٹیوں کا منظر واقعی حیرت انگیز ہے صبح کے وقت کی روشنی اور شام کے وقت کا غروب آفتاب یہاں کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں مکڑا پہاڑ پر ہائیکنگ، کیمپنگ اور قدرتی مناظر کا لطف اٹھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ فطرت کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے، جہاں وہ اپنے وقت کو قدرتی حسن میں گزار سکتے ہیں۔۔

مکڑا پہاڑ آزاد کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ یہ مقام نہ صرف سیاحوں کے لیے ایک قدرتی جنت ہے بلکہ اس سے منسلک علاقوں کی ثقافت اور روایات بھی اس کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہیں اگر آپ قدرتی مناظر کے شوقین، ہائیکنگ اور کیمپنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مکڑا پہاڑ آپ کی سیر کی فہرست میں شامل ہونے کے لائق ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.