معروف ٹک ٹاکر میناہل کی 2 بار خود کشی کی کوشش
ٹک ٹاکر میناہل ملک کی حال ہی میں ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ گوکہ انہوں نے اپنی طرف سے اس حوالے سے وضاحتیں دیں لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد وہ ذہنی طور پر سخت پریشان رہی۔ یہاں تک کی انہوں نے دو بار اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ایسی تنقید کی جو ناقابل برداشت تھی ۔ لیکن میں اس تنقید کو کھاتے میں نہیں لیتی البتہ ویڈیو کس طرح لیک ہوئی اس اس کے باعث میں نے دو بار خود کشی کی کوشش کی ۔