
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اعلی بیوروکریسی کی ترقیوں کے کیسز پر غور کیا گیا۔36 افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارش کر دی گئی جن میں ایڈمنسٹریٹیو پولیس اور فارن سروسز کے افسران شامل ہیں
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 36 افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی سفارش کر دی گئی۔ ان افسران میں ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ پولیس سروس اور فارن سروسز کے افسران شامل ہیں ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 19 پولیس سروس کے 8 جبکہ فارن سروسز کے 9 افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیم اجمل عنبریں رضا علی طاہر عثمان اختر اور مومن آغا سمیت دیگر افسران شامل ہیں جبکہ پولیس گروپ کے غلام نبی میمن زبیر ہاشمی فاروق مظہر اور فارن سروسز کے احمد نسیم وڑائچ رحیم حیات عاصم افتخار احسن رضا اور دیکر افسران کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے