
اسلام آباد ۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی کرتے ہوئے ان کی مالی امداد کی اور 25 لاکھ کا چیک تھما دیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے،
وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی ہے ۔ محمد ریاض کو ان کی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دی جائے،
وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیےاقدامات تیز کیے جائیں، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل کی جائے، نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا.۔۔۔ محمد ریاض نے کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود اور کھیلوں کی ترویج کےلئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.
ملاقات میں وفاقی وزراء عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوارڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے.