
آئی ایم ایف مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی,وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز، حتمی راؤنڈ کے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،مشن نے اب تک معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا
وزارت خزانہ کے ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے کسی بھی اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی
دوسری جانب ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات آج مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا،جائزہ رپورٹ کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا فیصلہ کرے گا، ذرائع کے مطابق آج بھی بجٹ اور موجودہ مالی سال کے اہداف کا جائزہ،ٹیکس شارٹ فال اور نئے ٹیکس اہداف کے حصول پر بریفننگ جبکہ دونوں اطراف سے ابتدائی تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی اور مذاکرات کے بعد وفد آج رات گئے واپس روانہ ہوجائے گا۔