
سری نگر ۔۔۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ مودی سرکار نے اس واقعے کے بعد کشمیریوں کے خلاف یکطرفہ کاروائیاں شروع کرتے ہوئے ظالم و جبر کا بازار مزید گرم کردیا ہے ۔ بھارت کی نیشنل تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جمعوں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چئیرمین الطاف بٹ کو کو اشتہاری قرار دے دیا۔
بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما الطاف بٹ کو مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کا چارج شیٹ جاری کیا ہے اورعدم پیشی کی وجہ سے بذریعہ وارنٹ نوٹس انہیں اشتہاری قرار دیکر بھارتی پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ الطاف احمد بٹ جہاں اور جدھر سے ملیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔
بھارت کی نام نہاد عدالت کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ہم بھارت کے ان گھناونے حربوں یا ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے ہم کشتیاں جلا کے نکلےہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی جھوٹے مقدمات تحریک آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے۔۔مودی سرکار کشمیریوں کو اپنے خاندان سے دور کر رہی ہےکشمیری ماؤں سے انکے بچوں کو دور کیا جارہا ہے،اقوام متحدہ ہمیں تحریک آزادی کے لیے جہدوجہد کا حق دیتا ہے۔ اقوام متحدہ عالمی برداری کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔