
ایران اسرائیل جنگ میں اہم پلئیر کی انٹری
حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کو بطور ثالت تصور کیا جا رہا تھا،تاہم امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلحال ہم ایران اسرائیل جنگ میں شامل نہیں۔
اگر ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معائدہ ہو جاتا ہے تو خطے کے لیے بہتر ہے تاہم اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو امریکہ اس جنگ میں اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے پہلے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کی ۔۔
جس میں صدر ٹرمپ سے سوال ہوا کہ امریکہ نے اسرائیل سے ایرن پر حملے روکنے کا کہا یا کہ نہیں ۔جس پر امریکی صدر نے جواب ٹالتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کی حمایت جای رکھے گا۔